سید اعجاز
اونتی پورہ//سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے)نے جمعہ کی صبح جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ اورپانپور علاقوں میں مختلف مقامات پرچھاپے مارے اور قریب 7مقامات پر تلاشیاں لیں۔ٹیم نے تلاشی کے دوران مختلف نوعیت کی دستاویزات ضبط کیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایجنسی نے پانپور میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور یہاں تلاشی لی ۔
اس کے بعد ٹیم نے ڈانگر پورہ اورجو برارہ اونتی پورہ کے علاوہ ایک دکان،نیو کالونی بارسو،مقدم محلہ بارسو،لارکی پورہ اونتی پورہ میں الگ الگ مقامات پر چھاپے مارے اور یہاں مختلف چیزوں کو کھنگالا ۔ذرائع نے بتایا پولیس نے یہاں کچھ موبائیل فون،بنک پاس بک،اور دیگر کچھ دستایزات کو اپنی ٹھویل میں لیا۔خیال ہے وادی کشمیر میں گزشتہ دو روز کے دوران 18سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے گئے تاہم کسی کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی جانکاری موصول نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ ملزمان کے ذریعہ جرائم کی رقم کو غیر قانونی طور پر اکٹھا کرنے، تہہ کرنے اور لانڈرنگ سے متعلق ہے۔