سرینگر //ایسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سابق ڈائریکٹر اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سابق ایڈمنسٹریٹرسراج الدین پنجابی بدھوار 7مارچ 2018 کو مختصر علالت کے بعدانتقال کرگئے ۔ ۔ ان کی عمر 80برس تھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں بیروکریٹ، صنعت کار اور ٹریڈ یونین لیڈربھی موجود تھے۔ سراج الدین کو آبائی مقبرہ واقع زیارت پیر حاجی محمد صاحب صراف کدل سرینگر کے متصل قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا ۔ ادھر وادی کی کئی تجارتی اور صنعتی انجمنوں نے روف احمد پنجابی اور اعجاز احمد پنجابی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی اجتماعی فاتحہ خوانی سنیچر کو 10مارچ صبح 10:30بجے مقبرہ واقع پیر حاجی محمد صاحب صراف کدل سرینگر میں انجام دی جائے گی۔