Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ایران کے جوہری و عسکری تنصیبات پر اسرائیل کے میزائیل حملے فوجی و انٹیلی جنس سربراہاں جاں بحق

Mir Ajaz
Last updated: June 13, 2025 11:14 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

پاسداران انقلاب کے سابق چیف اور ایٹمی توانائی کے سابق سربراہ سمیت 6سینئرجوہری سائنسدان بھی مارے گئے

یو این آئی

نئی دہلی// اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بناتے ہوئے کئی فضائی حملے کیے ، جس سے مغربی ایشیا یا مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف)نے آپریشن کی تصدیق کی ، جسے آپریشن رائزنگ لائن کا نام دیا گیا ہے۔ بی بی سی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں طیاروں نے ایران کے متعدد مقامات پر “جوہری اور فوجی اہداف” کو نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان جاں بحق ہوگئے۔ اسرائیل نے حملے میں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے ایران پر رات کے وقت کیے گئے حملوں سے اپنی تلخ اور تکلیف دہ تقدیر رقم کر دی ہے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے جمعے کو ایران کی جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل فیکٹریوں اور عسکری کمانڈرز کو نشانہ بنایا ہے اور خبردار کیا کہ یہ ایک طویل آپریشن کا آغاز ہے جس کا مقصد تہران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملوں میں 200 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا اور 100 سے زائد تنصیبات کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی سیکورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ موساد کی کمانڈو فورسز نے حملوں سے قبل ایران میں خفیہ طور پر کارروائیاں کیں۔ایک اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق موساد کے کمانڈوز نے وسطی ایران میں کارروائی کے دوران ایران کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظاموں کے مقامات کے قریب کھلے علاقوں میں درست نشانہ لگانے والے ہتھیار نصب کیے۔ایرانی میڈیا اور عینی شاہدین نے اطلاع دی کہ ملک کی مرکزی یورینیم افزودگی تنصیب نطنز سمیت مختلف مقامات پر دھماکے ہوئے، جبکہ اسرائیل نے ممکنہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے تصدیق کی ہے کہ تہران پر کیے گئے اسرائیلی حملوں میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا نے ایران کے جوہری سائنسدان اور اسلامی آزاد یونیورسٹی کے صدر محمد مہدی طہرانچی اور معروف جوہری سائنسدان اور ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سابق سربراہ فریدون عباسی اور خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد اور ایئرواسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عامر علی حاجی زادہ کی ہلاکت کی بھی تصدیق کردی ہے۔اسرائیلی حملوں میں ایران کے 6 جوہری سائنسدان بھی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر خاص اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر علی شمخانی بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حملے میں تہران میں واقع پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا ۔ اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ اور ایئرواسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عامر علی حاجی زادہ سمیت کم ازکم 20 سینئر ایرانی فوجی حکام جاں بحق ہوئے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لیفٹیننٹ گورنر کا دورہ پہلگام، یاترا انتظامات کا جائزہ | 16 مقامات کھولنے کا حکم ۔ 17 جون سے دوبارہ کھولے جائیں گے،پہلگام کی بیتاب ویلی اور پارکس شامل
صفحہ اول
عادل احمد کے گھر آمد | اہلیہ کو سرکاری نوکری دی
صفحہ اول
بزرگوں پر تشدد کیخلاف بیداری کا عالمی دن | جموں و کشمیر میں قائم 20احاط وقار بند ہونے کی کگار پر ۔3سال سے حکومت کی سرد مہری قائم،مالی مدد نہ کرایہ ادا، کھانے پینے کیلئے فنڈز کی فراہمی بھی نہیں
کشمیر
ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑاجوابی حملہ | یرو شلم اورتل ابیب پر میزائلوں کی بارش | 200کے قریب بیلسٹک میزائیل داغے گئے،اسرائیل کی اہم تنصیبات نشانہ
بین الاقوامی

Related

تازہ ترینصفحہ اول

عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے: عمر عبداللہ

June 14, 2025
صفحہ اول

مرکز کشمیری طلبا کی حفاظت یقینی بنائے:عمر

June 13, 2025
صفحہ اول

ایران میں 200سے زائد کشمیری طلبہ زیر تعلیم طلاب اوروالدین خوف و ہراس میں مبتلا

June 13, 2025
صفحہ اول

ایئر انڈیا کی بدقسمت پرواز احمد آباد میں گرکر تباہ||۔250 سے زائدافراد کی ہلاکت طیارے میں کیبن کریو کے 12ارکان سمیت 242مسافر سوار تھے

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?