Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

ایران کسی بھی نئے حملے کا جواب دینے کیلئے تیار:خامنہ ای

Towseef
Last updated: July 16, 2025 9:47 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

تہران //ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی نئے فوجی حملے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، تہران اپنے مخالفین کو اس سے کہیں بڑا وار کر سکتا ہے جو 12 روزہ ایران-اسرائیل جنگ کے دوران کیا گیا تھا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے بیان میں کہا کہ’ یہ حقیقت کہ ہماری قوم امریکا اور اس کی پالتو صہیونی حکومت (اسرائیل) کی طاقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، بہت قابلِ تعریف ہے۔’خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل اور امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے، ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے کیے گئے، جبکہ تہران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر شہری مقاصد کے لیے ہے۔خامنہ ای نے گذشتہ ماہ جنگ کے دوران قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید پر ایرانی میزائل حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’ ایران نے جس اڈے کو نشانہ بنایا وہ خطے میں امریکا کا نہایت حساس مرکز تھا، اور اس سے بھی بڑا وار امریکا اور دوسروں پر کیا جا سکتا ہے۔’امریکا اور تین بڑے یورپی ممالک ایران پر زور دے رہے ہیں کہ وہ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرے، اور ان ممالک نے اگست کے آخر تک معاہدے کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔اگر اس وقت تک پیش رفت نہ ہوئی تو فرانس کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اسنیپ بیک میکانزم کے تحت ایران پر دوبارہ عالمی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔خامنہ ای نے کہا کہ’ چاہے سفارت کاری کا میدان ہو یا عسکری میدان، جب بھی ہم میدان میں اترتے ہیں تو بھرپور تیاری اور طاقت کے ساتھ اترتے ہیں۔’انہوں نے سفارت کاروں کو ہدایت دی کہ وہ ’ رہنمائی’ پر عمل کریں اور اپنا کام بھرپور طریقے سے جاری رکھیں، تاہم انہوں نے تفصیل نہیں بتائی۔ایران کی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ جب تک پیشگی شرائط پوری نہیں ہوتیں، ایران کو امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع نہیں کرنے چاہئیں۔

چین کی ایران کو کھل کر حمایت

عظمیٰ نیوز سروس

بیجنگ// چین نے ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور جوہری مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وانگ یی کا کہنا تھا کہ چین ایران کی خودمختاری، قومی وقار اور پرامن جوہری ترقی کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایران کے اس عزم کو سراہتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا اور جوہری توانائی صرف پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرے گا۔چینی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ چین طاقت کے استعمال اور دھمکیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے اور ہمیشہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے ایران کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سفارتی مکالمے کو جاری رکھنے کی حمایت کرتا ہے۔چین نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ مل کر خطے میں جوہری عدم پھیلاؤ اور امن و استحکام کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

بین الاقوامی

ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود پوتن یوکرین سے جنگ جاری رکھیں گے

July 16, 2025
بین الاقوامی

امداد کے متلاشیوں پرشیلنگ | 21فلسطینی کچل کر جاں بحق

July 16, 2025
بین الاقوامیتازہ ترین

ہندوستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے: ہندوستانی سفارتخانہ

July 16, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے : ٹرمپ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?