یواین آئی
تہران// ایران کے وسطی صوبے اصفہان میں زوارہ علاقے کے مضافات میں آج جمعے کو علی الصبح 5.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ایرانی خبر رساں ایجنسی “تسنیم” کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قْ?م اور تہران شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔تہران کی ایمرجنسی اتھارٹی کے مطابق دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے باوجود اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ایران میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں کیونکہ یہ ملک زمین کی پرت کے نیچے ٹیکٹونک پلیٹوں کے تصادم کے زون میں واقع ہے۔ ملک کی تاریخ کا سب سے ہلاکت خیز زلزلہ 1990 میں شمال مغربی علاقے میں آیا تھا۔ اس کی شدت 7.7 تھی اور اس میں 37 ہزار افراد ہلاک اور ایک لاکھ زخمی ہوئے تھے۔