عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر ٹریڈ الائنس نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ایک فوری اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران میں موجود جموں و کشمیر کے طلبا کی بحفاظت واپسی کے لیے فوری اور مثر اقدامات کریں۔ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے کہا”ہمارے خطے کے کئی طلبا اس وقت ایران کی مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، اور ان کے اہل خانہ انتہائی پریشانی اور خوف کا شکار ہیں کیونکہ حالات لمحہ بہ لمحہ بگڑتے جا رہے ہیں۔ شہدار نے کہا کہ وزارت خارجہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ان طلبا کی واپسی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور اہل خانہ کو ذہنی سکون حاصل ہو۔انہوں مزید کہا”ہم وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزارت خارجہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیں۔