عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز (CITU) نے جموں و کشمیر ایپل فارمرز فیڈریشن کے ساتھ مل کر پریس انکلیو لال چوک سرینگر میں اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کیا۔مظاہرین کے ذریعہ اٹھائے گئے کچھ مطالبات میں بجلی کی قلت کا مسئلہ، کسانوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت)ایم ایس پی(، کسانوں کے لیے انشورنس اسکیموں کا نفاذ اور حکومت کی عوام دشمن اور مزدور مخالف پالیسیاں شامل ہیں۔مظاہرین نے کہا، “دوائیں اچھی نہیں ہیں، کھاد بھی اچھی نہیں ہے اور ان کی قیمت بھی زیادہ ہے, اگر ملک میں زراعت اور باغبانی اچھی ہو گی تو باقی سب کچھ بھی اچھا ہو گا کیونکہ ملک کا ہر ایک شہری زرعی اور باغبانی کی مصنوعات کا صارف ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات ایران اور افغانستان سے آنے والے سیب سے متعلق ہیں جو جموں و کشمیر کو متاثر کرتے ہیں اور ادویات اور کھاد کی کمی ہے۔اسی طرح سمیکت کسان مورچ نے دن کے وقت کسانوں کے زیر التوا مطالبات کو لے کر چندی گڑھ-موہالی سرحد پر تین روزہ احتجاج شروع کیا۔ایس کے ایم کی طرف سے ان مظاہروں کے ذریعے اٹھائے جانے والے کچھ مطالبات میں مرکزی حکومت سے) ایم ایس پی (کم سے کم سپورٹ پرائسکی ضمانت، اب منسوخ شدہ فارم قوانین کے خلاف سال بھر سے جاری احتجاج کے دوران کسانوں کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینا، قرض کی معافی، کسانوں کے لیے پنشن وغیرہ شامل ہیں۔چندی گڑھ راج بھون تک مارچ کے موقع پر، مظاہرین نے کہا، “ابھی تک، یہ تین روزہ احتجاج ہے، اور مزید فیصلے اس بات پر منحصر ہوں گے کہ ہمیں حکومت کی طرف سے کیا ردعمل ملتا ہے۔”