یو این آئی
تہران// ایرانی سپریم لیڈر ا?یت اللّٰہ علی خامنہ ای نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران نے فضائی حملے میں اعلیٰ عسکری قیادت کی ہلاکت کے بعد مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب کی قیادت میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فوری فیصلے کے تحت جنرل حبیب اللہ سیاری کو عبوری طور پر ایرانی مسلح افواج کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے اور پاسدارانِ انقلاب کی قیادت کے لیے جنرل احمد واحدی کو نیا کمانڈر انچیف نامزد کیا گیا ہے۔یہ اہم اعلانات ان غیر معمولی حالات میں سامنے آئے ہیں جب کل صبح اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے آرمی چیف جنرل محمد باقری اور پاسدارانِ انقلاب کے سپہ سالار میجر جنرل حسین سلامی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان حملوں نے خطے میں ہنگامی صورتحال پیدا کر دی ہے اور ایران کی عسکری صفوں میں فوری ردعمل کے طور پر قیادت کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔