سرینگر// ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر عبدالقیوم وانی نے نامور کالم نگار اور انچارج کا ر پورٹ کمنیکشنزجموں و کشمیر بنک سجاد بزار کے والد ضیا الدین بزار کی وفات پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے سجاد زبزار اور دیگر پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ۔وانی نے کہا کہ مرحوم ضیا الدین بزارایک شریف النفس انسان تھے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کا ملازم طبقہ دکھ کی اس گھڑی میں سجاد بزار کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہے ۔