Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ایجنڈا آف الائنس کا حشر اور تازہ ا لزام تراشیاں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 28, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 ساڑھے تین سال قبل دو مخالف نظریات رکھنے والی پی ڈی پی اور بی جے پی جماعتوں نے کم از کم مشترکہ پروگرام، جسے ایجنڈا آف الائنس کا نام دیا گیا تھا،کے ساتھ ریاست میں مخلوط حکومت تشکیل دی اور تب لوگوں کو ترقیاتی،سیاسی ،اقتصادی اور سماجی سطح پر ترقی کے بڑے بڑے خواب دکھائے گئے لیکن غالباًسبھی معاملات پر اس حوالے سے بالکل بھی عمل درآمد نہیں ہوااور بھاجپا کی جانب سے حمایت واپس لئے جانے سے حکومت گر جانے کی وجہ سے کم از کم مشترکہ پروگرام سراسر سراب ثابت ہواہے۔حکومت تشکیل پانے کے وقت یہ اعلان کیاگیاتھا کہ ریاست اور برصغیر خطہ میں امن و امان کے قیام کے مقصد سے حد متارکہ پر اعتمادسازی کے اقدامات کئے جائیں گے اور نئی تجارتی راہداریاں کھولنے کے ساتھ ساتھ تجارتی عمل کو بڑھاوادے کر اگلی سطح پر لیجایاجائے گاجبکہ عام لوگوں اور سیول سوسائٹی کے درمیان آر پار روابط بڑھائےجائیں گے۔تاہم حقیقت یہ ہے کہ نہ ہی نئی راہداریاں کھل پائیں اور نہ ہی تجارتی سرگرمیوں کو اگلی سطح تک پہنچایاجاسکابلکہ پچھلے تین برسوں کے دوران بس سروس اور آر پارتجارت کو کئی بار متاثر کیاگیا اور اس سلسلے کو ختم کرنے تک کی سفارشات کی گئیں۔سابق مخلوط اتحاد نے اپنے ایجنڈا آ ف الائنس میں یہ اعلان بھی کیاتھاکہ سیاسی پہل کے طور پر مرکزی حکومت پاکستان کے ساتھ روابط بہتر بنائے گی اورکشمیر کے تئیں انسانیت،کشمیریت اور جمہوریت کے اصول پر کار بند رہتے ہوئے حریت لیڈران سمیت سیاسی گروپوں کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع کیاجائے گالیکن نہ ہی پاکستان کے ساتھ تعلقات استوار ہوسکے اور نہ ہی حریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کئے گئے بلکہ الٹا سخت گیر پالیسی پر عمل کیاگیاجس کے نتیجہ میں نہ صرف سرحدی کشیدگی اپنے عروج کو پہنچی بلکہ اندرون ریاست بھی حالات بہت زیادہ خراب ہوئے اور بڑی تعداد میں شہری و فوجی ہلاکتیں ہوئیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے یا پیلٹ کے چھروں سے ان کی بینائی متاثر ہوئی۔سابق مخلوط اتحاد نے یہ وعدہ بھی کیاتھاکہ افسپا سمیت ریاست میں نافذ کالے قوانین کا جائزہ لیاجائے گااورسیکورٹی فورسز کے غیر قانونی تصرف میں اراضی کو مالکان کو واپس کیاجائے گالیکن اس حوالے سے کوئی بھی پیشرفت نہیں ہوئی بلکہ کالے قوانین کا استعمال آج بھی جاری ہے اور افسپا کے ہٹانے کا وعدہ ایک سہانا خواب بن کر رہ گیاہے۔اسی طرح سے کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی ،پہاڑی ،کوہلی اور چوپان طبقوں کو شیڈیول ٹرائب کادرجہ دینے ،ڈول ہستی اور اوڑی پاور پروجیکٹوں کی ریاست کو واپسی اور بجلی کی پیداوار میں ریاست کواس کا حصہ ادا کرنے جبکہ راجوری ،پونچھ اور بھدرواہ سمیت جموں خطہ میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے ،شہر خاص اور جھیل ڈل کی شہرت بحال کرنے ،جموں اور سرینگر شہروں کو سمارٹ سٹی کادرجہ دینے،بیروزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی جیسے وعدے بھی ایفا نہ ہوئے اور نہ ہی چناب خطہ سے پید اکی جانے والی بجلی میں سے دو فیصد رقومات خطہ کی تعمیروترقی پر خرچ کرنے اورجموں و پیر پنچال میں آئی ٹی اور بائیوٹیک پارکوں کا قیام عمل میں لایاجاسکا۔پی ڈی پی۔بی جے پی اتحاد نے یہ خواب بھی دکھایاتھاکہ خطہ پیر پنچال کو وادی کشمیر سے ملانے والی مغل شاہراہ کو متبادل سڑک رابطے کادرجہ دے کر اسے سال بھر چالو رکھنے کیلئے اس پر ٹنل کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی مگر حقیقت حال لوگوں کے سامنے ہے اور ٹنل کی تعمیر کا عمل شروع تک نہیں ہواجبکہ حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔اگر ایجنڈا آف الائنس کا مختصر جائزہ لیاجائے تو معلوم ہوتاہے کہ معاہدے کے مطابق کوئی بھی کام نہیں ہوا اور سابق اتحاد اپنا وقت بتاکر خاتمے کو پہنچ گئی۔یوں کم از کم مشترکہ پروگرام ایک ایسا سہانا خواب نکلا جس کی کوئی تعبیر ہی نہیں۔اس سے انحراف کرنے کا نتیجہ ہے کہ آج ریاست کے اندرونی حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں اور تعمیروترقی کے میدان میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔اب ضرورت اس بات کی ہے کہ مرکزی حکومت ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھے اور جارحانہ حکمت عملی کے بجائے باہمی اعتماد پر مبنی پالیسی اختیار کی جائے اورریاستی معاملات کو آئندہ پارلیمانی انتخابات کی خاطر سیاسی ایجنڈا نہ بنایاجائے بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان تمام وعدوں کو ایفا کیاجائے جس کا پی ڈی پی ۔بی جے پی ایجنڈ اآف الائنس یا اس سے قبل بار بار اعلان کیاجاتارہاہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سری نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس
تازہ ترین
ہسپتالوں میں طبی عملے کی کمی سنگین مسئلہ، راتوں رات حل نہیں ہو سکتا : سکینہ ایتو
تازہ ترین
موسم میں بہتری اور عوامی رائے کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی ممکن:سکینہ ایتو
تازہ ترین
عمر عبداللہ نے ایس کے آئی سی سی کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کی صدارت کی
تازہ ترین

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?