جموں/ /ائیروائس مارشل سنجے نمیش ائیر آفیسر کمانڈنگ جے اینڈ کے نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہر ا سے ملاقات کی اور انہیں ریاست میں آئی اے ایف کے مختلف معاملات میں ان کے رول کے بارے میں جانکاری دی ۔گورنرنے آئی اے ایف کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ایف ریاست کے دشوار گزار علاقوں سے لوگوں کو نکالنے میں اہم خدمات انجام دیتے ہیں۔ادھرظفر اقبال منہاس ، ایم ایل سی کلدیپ راج گپتا ،وی سی سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ فار پہاڑی سپیکنگ پیپل شاہ محمد تانترے ،ایم ایل اے پونچھ وبود ھ گپتا اور پردیپ شرما ، ایم ایل سیز مرزا عبدالرشید ، سابق سپیکر اور وزیر سید رفیع شاہ ، سابق ایم ایل سی اور سیکڑٹری سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فار پہاڑی سپیکنگ پیپل ڈاکٹر ذاکر حسین پر مشتمل ایک ڈیلی گیشن یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقی ہوا۔ڈیلی گیشن نے ریاست کے پہاڑی زبان بولنے والے سے متعلق کئی سنجیدہ مسائل گورنر کی نوٹس میں لائے ۔گورنر نے ڈیلی گیشن کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل پر غور کیا جائے گا۔گورنر نے ڈیلی گیشن پر زور دیا کہ وہ ریاست میں امن اور معمول کے حالات بہتر بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔