نئی دہلی// مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ایئر سیل-میکسس معاہدہ کیس میں اپنے اضافی چارج شیٹ میں سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کو ملزم بنایا ہے۔سی بی آئی نیراجدھانی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں جمعرات کو ایک اضافی چارج شیٹ دائر کی، جس میں مسٹر چدمبرم اور ان کے بیٹے آرتی چدمبرم سمیت 18 ملزمان کے نام شامل ہیں۔ جونیئر چدمبرم اس معاملیمیں پہلے سے ملزم ہیں۔سی بی آئی کی چارج شیٹ پر پی چدمبرم نے کہا کہ سی بی آئی پر میرے خلاف چارچ شیٹ داخل کرنے کیلئے دباو بنایا گیا۔ کیس اب عدالت میں ہے اور ہم پوری طاقت سے لڑیں گے۔ اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہوں گا۔قریب 3500 کروڑ روپے کے ایئر سیل-میکسس معاہدہ گھوٹالے کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے خصوصی جج او پی سینی کے سامنیاضافی چارج شیٹ دائر کی۔ مسٹر سینی نے کہا کہ وہ اس معاملے میں 31 جولائی کو سماعت کریں گے۔سی بی آئی کی اضافی چارج شیٹ میں جو 16 دیگر نام ہیں ان میں چھ کمپنیوں کے علاوہ ملیشیا ئی میڈیا مغل آنند کرشنن، رالف مارشل، سابق سیکریٹری (اقتصادی معاملہ) اشوک کمار جھا، اس وقت کے ایڈیشنل سکریٹری اشوک چاولہ، دو موجودہ آئی اے ایس افسر -جوائنٹ سکریٹری کمار سنجے کرشن اور دیپک کمار سنگھ، انڈر سیکریٹری رام شرن، ایس بھاشیر رمن، اے۔ پلانپم اور وی شری نواسن شامل ہیں۔سابق مرکزی وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے ایئر سیل-میکسس کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی منظوری دینے کے لئے اقتصادی امور کی کابینہ سمیتی کی سفارشات کو نظر انداز کیا تھا۔