عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//چِلّہ کلان کے سخت سردی کے پیش نظر بھارت کی معروف ٹیلی کمیونی کیشن سروس فراہم کرنے والی کمپنی’ ایئرٹیل‘ نے جمعرات کو خراب موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے ضرورت مند لوگوں میں کمبل تقسیم کئے ۔اس سلسلے میں ایئرٹیل ٹیم نے نور باغ، بمنہ ، خانصاحب اورپوتشاہ بانڈی پورہ کی سڑکوں پر نکلی اور سخت سردی سے متاثرہ افراد میں کمبل تقسیم کئے۔ ایئرٹیل کے مطابق ان کوششوں کا مقصد معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور طبقوں کی شناخت اور ان تک پہنچنا، مشکل دور میں مددکیلئے ہاتھ بڑھانا اور راحت فراہم کرنا ہے۔ ائیرٹیل کا یہ اقدام معاشرے کو مصیبت کے وقت کمیونٹی کی مدد کرنے کے عزم کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔ کمبل تقسیم کرنے کے عمل کا مقصد نہ صرف جسمانی گرمی پیش کرنا ہے بلکہ یہ خطے میں شدید موسمی حالات کا سامنا کرنے والے لوگوں کیلئے یکجہتی اور مدد کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ایرٹیل کے عہدیداروں کی پرجوش شرکت اور ان کے تعاون کو مقامی عوام کی جانب سے سراہاگیا ۔