ہندوارہ // شمالی کشمیر کے اہگام راجواڑ علاقے میں اتوار کے روز ایک بارودی شل پھٹ جانے کے نتیجے میں 8 شہری زخمی ہوگئے جن میں4 بچے بھی شامل ہیں۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ ہندوارہ میں اہگام گاﺅں کے کسی بچے نے ایک زندہ شل گاﺅں کے اندر لایا، یہ شل گاﺅں کے کھیتوں میں پڑا تھا۔مذکورہ شل کے ساتھ کئی لوگوں نے چھیڑ خوانی شروع کی جس کے دوران یہ پھٹ گیا اور اس کے آہنی ریزوں کی زد میں آکر8افراد زخمی ہوگئے جن میں4بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ مقامی اسپتال سے تنویر احمد نامی ایک بچے کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ اہگام نامی گاﺅں راجواڑ ہندوارہ کے ڑنجہ مولہ علاقے سے زیادہ دور نہیں ہے جہاں آج صبح فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان خونین جھڑپ ہوئی اور جس میں تین افسران سمیت پانچ اہلکار اور دو جنگجو ہلاک ہوگئے۔