یواین آئی
تیونس// غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امداد کے لئے روانہ ہونے والے فلوٹیلا میں شامل کشتی پر مبینہ ڈرون حملہ ہوا ہے جس سے کشتی میں آگ لگ گئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈرون حملہ اس کشتی پر کیا گیا جس میں سوئیڈش خاتون گریٹا تھنبرگ سمیت ساڑھے تین سو انسانی حقوق کے علمبردار اور امدادی کارکن موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگالی پرچم بردار کشتی کو شمالی افریقہ کے ساحلی علاقے میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔گروپ کے مطابق مرکزی کشتی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں اسٹیرنگ کمیٹی کے اراکین سوار تھے۔ عملہ اور تمام اراکین حملے میں بال بال بچ گئے۔اراکین نے فلسطینیوں کو امداد پہنچانے کی پر امن کوششیں جاری رکھنے کا عزم دھرایا۔واضح رہے کہ 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی بیس کشتیوں پر مشمتل یہ کانوائے ابتک کا سب سے بڑا امدادی کانوائے قرار دیا جارہا ہے۔