جموں//پرنسپل سیشن جج کٹھوعہ ونود چٹرجی کول نے گھارسنگھ ولد خزان سنگھ ساکن بروال تحصیل کٹھوعہ کی ضمانت کی عرضی ردکردی ہے ۔ پولیس کے مطابق گھارسنگھ ولد خزان سنگھ ساکن بروال پر مبینہ طورپراپنی پتنی کوقتل کرنے کاالزام ہے۔ استغاثہ کے مطابق نیلم جس کی شادی گھارسنگھ سے 12 نومبر 2012کوہوئی تھی کی موت جھلسنے سے ہوئی تھی۔ جب نیلم کی موت واقع ہوئی اس وقت وہ ملٹری ہسپتال پٹھانکوٹ میں زیرعلاج تھی اورجانچ کے دوران پایاگیاکہ اس کواس کے شوہرنے تیل خاکی ڈال کر کمرہ بندکرکے جلانے کی کوشش کی تھی۔اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 461/2012 ، 306 آرپی سی کے تحت معاملہ درج کیاتھا۔پرنسپل سیشن جج کٹھوعہ ونود چٹرجی کول نے ایڈوکیٹ کیرتی بھوشن مہاجن کو مبینہ ملزم کے طرف سے اورپراسیکوٹر اروندکمارکے دلائل سننے کے بعد گھارسنگھ کی ضمانتی عرضی مستردکردی۔