جموں //حد متارکہ پر پائی جارہی کشیدگی کے بیچ فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے تعینات اہلکاروں سے کہاہے کہ وہ کسی بھی طرح کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں ۔نگروٹہ میں مقیم فوج کی 16کارپس کے کمانڈر جنرل پرمجیت سنگھ کے ہمراہ انہوںنے اکھنور سیکٹر کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ۔اپنے دورے کے دوران آرمی کمانڈرکو موجودہ صورتحال اور تیاریوں کے بارے میں بتایاگیا۔انہیں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے پیدا ہورہی صورتحال سے بھی باخبر کیاگیا اور دفاعی نوعیت کے اقدامات کا بتایاگیا۔ حد متارکہ پر تعینات اہلکاروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل سنگھ نے کہاکہ موجودہ سیکورٹی چیلنج سے موثر طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے اہلکاروں اور افسران پر زور دیاکہ وہ دشمن کے حربوںکو ناکام بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔قبل ازیں انہوںنے راجوری سیکٹر کا دورہ بھی کیا ۔