بانڈی پورہ //آجربانڈی پورہ میںسکول کی طرف پوزیشن سنبھالتے ہوئے دو فوجی اہلکاروں سے حادثاتی طور انکی سروس رائفلوں سے گولیاں نکل گئیں اور وہ پھر بھاگ گئے۔ 14 آر آر کے دو فوجی اہلکاروں کو مڈل سکول کے قریب تعینات رکھا گیا تھا۔انہوں نے اپنا منہ سکول کی طرف کیا تھا اور الرٹ پوزیشن میں تھے جس کے دوران انکی بندوقوں سے گولیاں نکل گئیں۔مڈل سکول کے ہیڈماسٹر محمد شریف پیرزادہ ،جو ٹیچرس فورم کے ضلع صدر بھی ہیں، نے بتایا کہ فوج کے دو اہلکار مڈل سکول دیوار کے قریب کھڑکی کی طرف پوزیشن لیکر بیٹھے ہوئے تھے تو اس دوران رائفل سے دو گولیاں نکلیں۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ کاشکر ہے کہ رائفل کا منہ زمین کی طرف تھا اگر سکول یا پڑوس کے گھروں کی طرف ہوتا تو بہت بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔