اظہرحسین
شوپیان//اہرہ بل کنال میں سوکھا پڑ جانے کی وجہ سے نورآباد علاقے کے باغ مالکان اور کسانوں میں زبردست فکروتشویش لاحق ہو گئی ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق ضلع کولگام کے سیاحتی مقام اہربل سے نکلنی والی نورآباد کنال جو علاقہ نورآباد کی بیشتر آبادی کے زمینوں کو سیراب کرنے کا ذریعہ ہے،آج کل پانی نہ ہونے کی وجہ سے کنال سوکھ گئی ہے،جس کے سبب علاقے نورآباد کے کسان زبردست پریشانی میں مبتلاء ہوگئے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق اگر چہ اس کنال کوکئی بار تجدیدومرمت کرکے قابل استعمال بنایا گیا،تاہم عارضی مرمت کرنے کی وجہ سے یہ کنال ہر بار بیکار ہو رہی ہے،جو یہاں زمین دار طبقہ کے لئے پریشانی کا سبب ہے۔مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے کئی بار اس کنال کو ایک ہی بار مکمل تعمیر کرنے کی یقین دہانی کی ، مگر ایسا دیکھنے کو نہیں ملا۔