عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو کہا کہ آپریشن سندور کے تحت مقرر کردہ اہداف کو منصوبہ بندی کے مطابق درستگی کے ساتھ تباہ کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی طرف سے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں نو ملی ٹینٹوں کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کئے گئے۔سنگھ نے پہلگام حملے کے خلاف مسلح افواج کی طرف سے جوابی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “ہندوستان نے اپنی سرزمین پر حملے کا ‘جواب دینے کا اپنا حق’ استعمال کیا ہے۔ ہماری کارروائی بہت سوچ سمجھ کر اور ناپے گئے انداز میں کی گئی ہے، جس میں 26 شہری مارے گئے تھے۔سنگھ نے چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے 50 بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر کہا”ہم نے صرف ان لوگوں کو مارا جنہوں نے ہمارے بے گناہوں کو مارا،” ۔انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹوں کے حوصلے پست کرنے کے مقصد سے یہ کارروائی صرف ان کے کیمپوں اور دیگر انفراسٹرکچر تک محدود رہی ہے۔سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے درستگی، چوکسی اور حساسیت کے ساتھ کام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا، “ہم نے کسی شہری آبادی کو بالکل بھی متاثر ہونے کی اجازت نہ دے کر حساسیت کا مظاہرہ کیا ہے”۔وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن سندور کے ذریعے ہماری افواج نے دہشت گردوں کے تربیتی کیمپوں کو تباہ کرکے منہ توڑ جواب دیا ہے میں اپنی مسلح افواج کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔