سرینگر//دختران ملت نے اہانت نبیؐمیں ملوث ویب سائٹوں اور سوشل میڈیا پر پابندی کی مانگ کرتے ہوئے آج اس کے خلاف احتجاجی کی کال کی حمایت کی ہے۔دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا ’’ہمارے پیغمبر اکرمؐ ہمارے لئے عزیز ترین ہیں اور ان کی اہانت کسی طرح سے برداشت نہیں کی جائے گی‘‘۔ انہوں نے حرمت رسولؐ کے سلسلے دئے گئے احتجاجی پروگرام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ آج اس اہانت رسولؐکے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ انہوں نے علماء اور ائمہ مساجد سے اپیل کی کہ آج اسی موضوع کے اعتبار سے خطبہ جمعہ دیں اور لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت سے آگاہ کریں۔