کشتواڑ//گورنمنٹ ڈگری کالج میں اگنو سٹڈی سینٹرکی طرف سے طالب علموں کیلئے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔جنوری 2017 کے سیشن میں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں مختلف کورسز میں طلباء نے داخلہ لیا تھا جن کو باضابطہ طور پر منعقد ایک تقریب میں یونیورسٹی میں شامل کیا گیا۔پروفیسر لیکھ راج بڈیال انچارج کو آرڈی نیٹر سٹڈی سینٹر اگنو کشتواڑ نے طلباء کو بتایاکہ یونیورسٹی کی طرف سے ان کیلئے کئی طرح کے کورسز شروع کئے گئے ہیںلیکن انہیں محنت کرکے پڑھائی کرنی ہوگی ۔اس پروگرام میںانڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سٹریم کے لگ بھگ 50 سے زائد طالب علموں نے حصہ لیا ۔ پرنسپل ڈگری کالج کشتواڑ ڈاکٹر شفقت رفیقی جو اس موقعہ پر صدارت کے فرائض انجام دے رہے تھے ، نے ریجنل ڈائریکٹر اگنوکشتواڑ سٹڈی سینٹرکی طرف سے فراہم کی گئی سہولیات اور خدمات کی تعریف کی۔ بعد میں طلباء میں کتابیں اور مطالعہ کا دیگر سامان بھی تقسیم کیاگیا۔