Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

اگلے8دنوں تک موسلا دھار بارشیں متوقع سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں

Mir Ajaz
Last updated: July 16, 2025 11:16 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

 موسمی ایڈوائزری میں لینڈ سلائیڈنگ اور پتھرگرنے کا امکان

بلال فرقانی

سرینگر// محکمہ موسمیات سرینگر نے جموں و کشمیر کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں آنے والے دنوں میں بھاری سے بہت زیادہ بارش، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کی وارننگ دی گئی ہے۔تاہم حکام نے سیلاب کے کسی بھی امکان کو رد کردیا ہے۔جموں و کشمیر میں گزشتہ دو دنوں سے بارش ہو رہی ہے، جس سے حالیہ شدید گرمی کی لہر سے بہت زیادہ راحت ملی ہے۔دریں اثناء سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ہوئی۔ پہلگام میں 16.6 ملی میٹر، کولگام (17.2 ملی میٹر)، گلمرگ (15.2 ملی میٹر) اور اونتی پورہ (12.0 ملی میٹر)ریکارڈ کی گئی۔ دیگر مقامات میں ٹنگمرگ میں (12.2 ملی میٹر)، کوکرناگ (10.8 ملی میٹر)، نوگام ہندواڑہ (10.8 ملی میٹر)، قاضی گنڈ (9.5 ملی میٹر)، چرار شریف (8.2 ملی میٹر)اور سونمرگ (8.5 ملی میٹر)شامل ہیں۔سری نگر شہر میں 4.3 ملی میٹر جبکہ پلوامہ اور کپوارہ میں بالترتیب 6.0 ملی میٹر اور 5.0 ملی میٹر ، سوپور (2.4 ملی میٹر)، بانڈی پورہ (1.0 ملی میٹر)اور شوپیان (0.5 ملی میٹر)میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔جموں ریجن میں ادھم پور میں سب سے زیادہ بارش 43.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد کٹرا (35.8 ملی میٹر)، ریاسی (25.0 ملی میٹر)اور راجوری (23.0 ملی میٹر)میں بارش ہوئی۔ جموں شہر 15.9 ملی میٹر، پونچھ میں 12.0 ملی میٹر، جبکہ بانہال، بٹوٹ اور رام بن میں 3-5 ملی میٹر کے درمیان بارش ہوئی۔ کٹھوعہ میں اس دوران کوئی بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔لداخ کے علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں لیہہ میں 2.6 ملی میٹر اور کرگل میں 0.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ڈائریکٹر موسمیات ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ 16-17 جولائی اور 21-23 جولائی تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کئی حصوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی اورگرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔ڈاکٹر مختار نے کہا کہ “ان ادوار کے دوران شدید بارش اور شدید سے بہت زیادہ بارشوں کے الگ تھلگ واقعات کا امکان ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ 18 سے 20 جولائی تک بکھرے ہوئے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی/گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 16-17 جولائی اور 21-23 جولائی کے دوران کچھ مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ ایڈوائزری میں خطرناک مقامات پر ممکنہ سیلاب کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں اور بڑی شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے اور پتھرگرنے سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔رہائشیوں بالخصوص سیلاب زدہ اور لینڈ سلائیڈنگ کے شکار علاقوں میں رہنے والوں کو چوکس رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور خلل کو روکنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

کشمیر

جموں و کشمیر میں تعلیم کا بنیادی ڈھانچہ ڈانواں ڈول! ۔13000سرکاری سکول کمپیوٹر سہولیات کے بغیر

July 16, 2025
کشمیر

سات آئی پی ایس و ٰٓآئی اے ایس افسران جموں کشمیر اور لداخ میں تقرری

July 16, 2025
کشمیر

وزارت داخلہ کی طرف سے جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف کی 20نئی بٹالینوں کی تعیناتی کو منظوری

July 16, 2025
کشمیر

جے اینڈ کے جعلی بندوق لائسنس کیس ہائی کورٹ کی ایس آئی ٹی جانچ میں توسیع

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?