سرینگر//محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جموں کشمیر میں اگلے72گھنٹوں کے دوران درمیانہ درجہ سے بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔
اطلاعات میں محکمہ موسمیات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس عرصہ کے دوران جموں اور کشمیر کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بھاری بارش بھی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ خطے میں گذشتہ ایک ہفتے سے موسم کا مزاج بگڑا ہوا ہے اور وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔