اگلے2 د نوں کیلئے موسم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی

Towseef
1 Min Read
Generic hot weather photo.

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر // محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ڈویژن میں الگ تھلگ مقامات پرہلکی بارشاور کافی حد تک وسیع پیمانے پر جموں ڈویژن میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ اگلے 2 دنوں کے لیے موسم میں کوئی خاص تبدیلی آنے کا بہت کم امکان ہے۔البتہ الگ تھلگ مقامات پر(30-40) کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ 29اور 30جولائی کو مغربی ہوائوں کا ایک اور مرحلہ جموں کشمیر میں داخل ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں بارشیں ہونگیں اور کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے اور بارش کا پانی جمع ہوسکتا ہے۔2اگست سے موسم پھر کروٹ لے گا اور محکمہ کے مطابق اگست کے مہینے میں جون جیسی گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔ تاہم ترجمان کا کہنا ہےکہ اگست میں مجموعی طور پر درجہ حرارت 32ڈگری کے آس پاس رہے گا۔

Share This Article