عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جموں و کشمیر میں اگلے 4 دنوں کے دوران شدید گرمی کی لہر متوقع ہے اور سرینگر شہر میں پارہ آنے والے دنوں میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔جموں و کشمیر میں 18 سے 21 جون تک موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 19 اور 20 جون تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور اس موسم کے گرم ترین دن ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سری نگر شہر اور کشمیر کے دیگر میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں میں دن کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ نے کہا کہ منگل کی شام شہر سرینگر اور دیگر کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں اور کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔