سرینگر //محکمہ موسمیات نے اگلے 2روز تک موسم مطلع ابرآلو درہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ وادی کے کچھ ایک بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہو سکتی ہے ۔وادی بھر میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا جس کے سبب شدید ٹھنڈ محسوس کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ لداخ کے لیہہ علاقے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.6ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ کرگل ضلع کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.2ڈگری سلسیش تھا ۔ سرینگر میں سنیچر اور اتور کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0ڈگری ، قاضی گنڈ میں منفی 2.2، پہلگام میںمنفی1.8 ، کپوارہ میں 2.4،کوکرناگ 1.3اور گلمرگ میں منفی 2.0ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آنے والے 2دنوں میں وادی بھر میں موسم ابرآلود رہے گا تاہم اس بیچ کچھ ایک بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہونے کا امکان ہے ۔