عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// موسمیاتی مرکز سرینگر نے پیر کو جموں و کشمیر کیلئے موسم کا منظرنامہ جاری کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں زیادہ تر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ 13-18 اکتوبر تک جموں و کشمیر میں زیادہ تر خشک موسم کی توقع ہے۔انہوں نے کہا”اکتوبر 19-20 کودوپہر میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود ہو سکتا ہے اوراکتوبر 21-23 موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے”۔کسانوں کو مشورہ دیا گیاہے کہ وہ تمام معمول کی زرعی سرگرمیاں جاری رکھیں۔اگلے ہفتے کے دوران کئی مقامات پر دن کے وقت اور کم سے کم درجہ حرارت میں 1-3 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کی توقع ہے۔