سرینگر/محکمہ موسمیات نے جمعہ کو جموں کشمیر کے اندر اگلے پانچ دنوں تک بارش کی پیشگوئی کی ۔
ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ کشمیر خطے کے اندر اگلے پانچ روز کے دوران بارشوں کا امکان ہے جبکہ جموں اور لداخ صوبوں میں بھی کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔
وادی کشمیر میں گذشتہ سرما کے دوران کافی برفباری ہوئی تھی ۔
سرما ختم ہونے کے بعد ابھی تک کافی بارشیں بھی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے موسم میں زیادہ گرمی نہیں ہے۔