میں حوّا کی بیٹی ہوں
مریم، سیتا، سارہ ہوں
پاروتی، ساوتری ہوں
لل، لکھشمی، شیلا ہوں
مجھ کو راون کے چیلوں اور
راکھشسوں، شیطانوں نے
مانوتا کے برندابن سے
پاپوں کی لنکا میں لایا
دن دہاڑے بھگوان کے گھرمیں
بھولی بھالی مورتیوں اور
دیوی دیوتائوں کے آگے
ننگا کرکے ترسایا ہے
یعنی ساری انسانیت کی
عزت، عفت، عصمت لوٹی
دین دھرم کو شرمایا ہے
گوتم بُدھ کی جنم بھومی میں
ہِنسا کی گھٹنا ہے گھٹائی
یوں مجھ کو مجبور کیا ہے
کہ چلّا چلّا کر مانگتی ہوں
’’اگلے جنم موہے بٹیا نہ کیجیو‘‘
محمد یوسف مشہورؔ
کپوارہ،موبائل نمبر؛9906624123