یو این آئی
نئی دہلی//رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں یعنی اپریل سے اگست تک مرکز کا مالیاتی خسارہ بجٹ تخمینہ کے 38.12فیصد تک پہنچ گیا ہے۔وزارت خزانہ نے منگل کو کہا کہ اپریل سے اگست کے دوران کل وصولیاں 12,82,709کروڑ روپے (بجٹ تخمینہ کا 36.7فیصد)تھیں جبکہ کل اخراجات 18,80,862کروڑ روپے تھے، جو بجٹ تخمینہ کا 37.1فیصد ہے۔ اس طرح مالیاتی خسارہ 5,98,153 کروڑ روپے رہا جو کہ بجٹ تخمینہ کا 38.12فیصد ہے۔ جولائی تک یہ بجٹ تخمینہ کا 29.85فیصد تھا۔