بنگالورو//کرناٹک کے رجحانات سے واضح طورپر کانگریس کو شکست کی نشاندہی سامنے آئی ہے ۔ اسی دوران مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر کانگریس ، جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کرتی تو نتائج مختلف ہوتے ۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کے نتائج کا قومی سیاست پر کافی اثر ہونے کی توقع ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے نقادوں نے ان کو صنعتی ترقی ،ملازمتوں اور کسانوں کو ترغیبات کے جھوٹے وعدے کرنے کا مورد الزام ٹہرایا ہے درحقیقت کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے پیش گوئی کردی کہ مودی 2019کے انتخابات میں اقتدار پر واپس نہیں آئیں گے ۔بی جے پی کے لئے یہ انتخابات مودی حکومت کی پالیسیوں کا امتحان تھے ۔انہوں نے کرناٹک انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد بھی پیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ جو انتخابات میں شکست سے دوچار ہوگئے ہیں ،وہ دوبارہ جدوجہد کریں۔ درے اسنا ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جیت کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعلی کے عہدہ کے امیدوار بی ایس یدیورپا کو مبارک باد دی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی کانگریس کو نصیحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنتا دل (سیکولر) کے ساتھ اتحاد کرکے انتخاب لڑا گیا ہوتا تو نتائج اس کے برعکس ہوتے ۔
محترمہ بنرجی نے آج ٹوئٹ کرکے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے فاتح پارٹی کو مبارکباد تو دی لیکن انہوں نے بی جے پی یا یدیورپا کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے لکھا''کرناٹک اسمبلی انتخابات میں فتح حاصل کرنے والوں کو مبارکباد، جو نقصان اٹھانے والے ہیں وہ پھر سے جدوجہد کریں۔ اگر کانگریس نے جنتا دل (ایس) کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا ہوتا تو نتائج اس کے بہت برعکس ہوتے ''۔