واشنگٹن//موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ان کے معاون الیکٹرالز بائیڈن کے حق میں ووٹ کرتے ہیں تو وہ وائٹ ہاوس چھوڑ دیں گے۔
جب ڈونلڈ ٹرمپ سے جمعرات کی شام پوچھا گیا کہ اگران کے معاون الیکٹرالزبائیڈن کے حق میں ووٹ دیتے ہیں تو کیا وہ وائٹ ہاوس چھوڑ دیں گے تو انہوں نے کہا ”آپ جانتے ہیں میں ایسی صورتحال میں یقینی طور پر وائٹ ہاوس چھوڑ دوں گا۔“
یاد رہے کہ جو بائیڈن نے حال ہی میںامریکہ کے صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرلی تاہم اُن کی جیت پر الیکٹرولز کو اپنی مہر ثبت کرنی ہے جس کے بعد اگلے سال کے پہلے مہینہ میں وہ امریکہ کے نئے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔