Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

اک بیٹی کی طاقت ماں افسانہ

Mir Ajaz
Last updated: September 21, 2024 11:53 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

صائمہ سحر

ثریا سنو!
ثریا سن رہی ہو؟ ثریا کی سہیلی اسے مسلسل پکارے جا رہی تھی مگر ثریا کسی کی نہ سن رہی تھی۔
ثریا ڈر کے ساتھ کانپے جا رہی تھی۔ کوئی ڈر تھا، جو اسے بہت ڈرا رہا تھا۔
ثریا پلیز! دروازہ کھولو۔
ثریا کی ماں کو جیا اپنی طرف آتے دیکھ کر جلدی سے بولی آنٹی ثریا دروازہ نہیں کھول رہی۔
ثریا بیٹا دروازہ کھولو، اپنی ماں کی ایک آواز پر ثریا نے دروازہ کھولا اور کر زارو قطار رونے لگی۔ روتے روتے ثریا کی ہچکی بندھ گئی۔ جیا اٹھ کر پانی کا گلاس ثریا کی طرف بڑھاتے ہوئے بولی! رو لو جی بھر کے رو لو، اپنے دل کا درد و غم سب آج نکال دو، تاکہ تم آگے بڑھ سکو۔
ثریا اپنی ماں سے بہت زیادہ ڈرتی تھی، ثریا کی ماں نے یہ کہہ کہہ کر ثریا کو ذہنی مریض بنا دیا کہ تمہارے سر پہ باپ کا سایہ نہیں ہے۔
ثریا کے ابو، جب ثریا پیدا ہوئی، اس کو اور اس کی ماں کو چھوڑ کر چلا گیا اور کسی اور سے نکاح کر لیا۔ ثریا کی ماں اپنی چھوٹی سی بچی کو لے کر بھائی کے گھر آگئی۔ بھائی نے فرض نبھایا اور ثریا کو باپ کا پیار دے کر پالا۔
شوہر کے چھوڑ جانے کے بعد ثریا کی ماں نے اس کے اندر ڈر ہی ڈر بھر دیا صرف یہ کہہ کہہ کر کہ تمہارے سر پہ باپ کا سایہ نہیں۔
ڈر اور خوف ثریا کو زندگی کی ہر جنگ میں مات دی اور اس کے اندر کی قابلیت ختم کر دی۔ وہ سکول، کالج ، یونیورسٹی ہر جگہ سے ہارتی گئی۔
بس کرو ثریا بیٹا! ثریا کی ماں نے آگے بڑھ کر اسے گلے سے لگا لیا۔
ماں! میں ہار گئی، ماں میں ہار گئی، ثریا کی زبان پہ ایک ہی لفظ تھا۔
یونیورسٹی میں نعت رسولﷺ کا مقابلہ تھا اور ثریا نے نعتِ رسول ﷺ کے میں مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ وہ جہاں بھی، جس بھی مقابلے میں حصہ لیتی ہار جاتی تھی، کیونکہ اس کی اندر “کونفیڈینس” نہیں تھا۔ اس کے ڈر نے اس کے اندر سے “کونفیڈینس” ختم کر دیا۔ وہ جب بھی سٹیج پر جاتی تھوڑا بہت پرفارم کرتی اور ڈر سے کانپنے لگتی اور رونے لگتی۔
اس دفعہ ثریا نے بہت کوشش کے ساتھ خود سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جیتے گی مگر وہ پھر سے ہار گئی کیونکہ ڈر اس کے اندر رچ بس چکا تھا۔
جیا بولی آنٹی برا نہ مانیے گا، یہ سب آپ کی وجہ سے ہوتا آیا ہے ثریا کے ساتھ جو بھی ہوا ہے۔ بیٹا میں ڈرتی تھی کہ کل کو کوئی مسئلہ بن گیا تو کون ہمارا ساتھ دے گا؟ میں ڈرتی تھی کہ کل کو مجھے یا میری بیٹی کو بے گھر اور بے سہارا ہونے کے طعنے نہ ملیں کیونکہ میرے بھائی لاکھ اچھے ہوں مگر وہ باپ بھی تھے اور ایک شوہر بھی۔ میری بھابھی مجھے ہر لمحہ یہ احساس دلاتی رہی ہے مگر میں چپ چاپ سہتی آئی ہوں۔ آنٹی آپ کی بات بھی ٹھیک ہے مگر اس سب میں برا تو ثریا کا ہوا نا! ایک تو باپ پیدا ہوتے ہی چھوڑ گیا، دوسرا آپ نے اسے ہر وقت ڈرا ڈرا کر اسے ذہنی مریض بنا دیا۔ آپ کی بیٹی کی کہ اندر اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ کسی بھی چیز کا مقابلہ کر سکے۔ آنٹی ایک ماں بیٹی کیلئے کل طاقت ہوتی ہے، آپ اسے ڈرا کر رکھنے کی بجائے اس کی طاقت بنتی تاکہ وہ زندگی کا ہر موقع خوشی کے ساتھ اور باہمت ہو کر جیتی یہ بھول کر کہ اس کا باپ اسےچھوڑ گیا تھا۔ بلکہ آپ نے تو اسے باپ کو بھولنے ہی نہیں دیا جو باپ پیدا کر کے پھینک کر چلا گیا اور آج تک آپ لوگوں کی خبر نہیں لی کہ آپ لوگ زندہ بھی ہیں کہ نہیں۔
جو چھوڑ گیا اس کے لئیے خود کو روگ لگانے کا کیا فائیدہ آنٹی۔
ثریا کے چہرے سے آنسوں کی بہتی مالا کو اپنی دائیں ہاتھ سے صاف کرتے ہوئے جیا بولی اب بس کرو ثریا۔ ابھی بھی وقت ہے کچھ نہیں بگڑا خود کو مضبوط کرو اور آگے بڑھو۔
آنٹی آپ بھی اس کی طاقت بنیں اور ہمت دیں تاکہ آپ کی بیٹی باہمت ہو کر زندگی کا ہر میدان جیت جائے۔
ایک بیٹی کی طاقت اس کی ماں ہے اگر ماں ساتھ ہے تو دنیا کی ہر بازی اس کے ہاتھ ہے۔
جو باپ اولاد کو پیدا کر کے چھوڑ جاتے ہیں وہ ڈریں اپنے رب سے اور روزِ محشر سے جب ان سے ان کے اعمال کی باز پرس کی جائے گی۔
بیٹیاں تو رب کی رحمت ہوتی ہیں ان کے پیدا ہونے پر ان سے منہ موڑ کر ان معصوم بچیوں پر ظلم نہ کریں، ان کو سینے سے لگا کر رکھیں تاکہ ہم الله پاک کا قرب حاصل کر کے دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہو سکیں(آمین)
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

May 31, 2025
ادب نامافسانے

بے موسم محبت افسانہ

May 31, 2025
ادب نامافسانے

قربانی افسانہ

May 31, 2025
ادب نامافسانے

آئینہ اور ہاشم افسانچہ

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?