غلام قادر بیدار
سرینگر// عالمی شہرت یافتہ ماہر نفسیات ڈاکٹر مشتاق مرغوب نے سماج میں بزرگ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں ماہرین نفسیات و سماجیات کے اہم رول کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزگ شہریوں کے حقوق کی پاسداری کیلئے سماج میں بیداری پیدا کرنے کیلئے سماج کومتحرک کرنے اور سوشل نیٹ ورکنگ اپروچ کی اہمیت مسلمہ ہے۔ ڈاکٹر مرغوب بزگ شہریوں کے حقوق کے عالمی دن کے سلسلے میںاحاطہ وقار چھانہ پوہ کے اہتمام منعقدہ تقریب پر بول رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اکیلا پن ایک مہلک وجہ ہے جو بزرگ شہریوں کیلئے نہ صرف سخت عذاب زندگی کا باعث بنتا ہے، بلکہ بہت ساری نفسیاتی بیماریوں اور سماجی مسایل پیدا کرتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ سماج خاص کر نوجوان نسل میں ماضی کی طرح بزرگوں کے تیئں عزت و احترام اور پیار کے جذبات کو اُجاگر کیا جائے۔