Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

اکیسویں صدی کے اردو ادب کا غیر متوقع نام۔۔۔۔۔ پریم ناتھ بسمل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 19, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
اردو غزل کا دامن اپنے موضوع کے اعتبار سے نہایت وسیع ہے۔ اس کی وسعت کو جہاں ملک کے مختلف حصوں کے نامور شعراء نے فراخی بخشی ہے وہیں بہار بھی اس معاملہ میں کچھ پیچھے نہیں ہیں۔اردو ادب کی بات کی جائے تو پھر چاہے نثر ہو یا نظم، دونوں میں مختلف ہندو شعرا ء ،افسانہ نگاروں اور ناول نگاروں نے اردو کی خدمت کی ہے اور اسے عروج بخشا ہے۔
اردو ادب میں اگر ہندو شعرا ء اور ادباء کی بات کی جائے تو برج نارائن چکبست، رتن ناتھ سرشار، منشی پریم چندر ،کرشن چندر ، راجندر سنگھ بیدی، فراق گورکھپوری، جگن ناتھ آزاد، گوپی چند نارنگ اور حکم چند وغیرہ جیسے اُساتذہ فن کی ایک طویل سرفہرست ہے ،جنہوں نے اردو ادب کے لئے اپنی زندگی وقف کرکے اسکے دامن کو بے پناہ وسعتیں عطا کیں۔
دور حاضر میں بھی ایسے کئی نام ہیں جو اردو کے فروغ کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔اردو جو کہ خالص ہندوستانی زبان ہے ،ملک و ملت کی زبان ہے، عام و خاص کی زبان ہے، کچھ عرصہ سے سیاسی انتہا پسند کی ردید ہے اوربگڑتے حالات اور لوگوں کی بدلتی سوچ نے اسے محض ایک طبقہ سے منسلک کردیا ہے اورآج یہ عالم ہے کہ ہندوستان کا عوام الناس کم و بیش اس بات سے اتفاق رکھتاہے کہ اردو مسلمانوں کی زبان ہے، حالانکہ کبھی بھی کوئی بھی زبان کسی ایک معاشرہ، طبقہ، قوم،ملک یا جماعت کی جاگیر نہ رہی ہے اور نہ رہے گی ۔
بہار سے تعلق رکھنے والے دور جدید کے شاعر پریم ناتھ بسمل ؔنے ملک بھر کے ان لوگوں کے منہ پر طماچہ جڑا ہے، جو یہ سوچتے ہیں کہ اردو مسلمانوں کی زبان ہے اور ان لوگوں کی منفی سوچ کو غلط ثابت کیا ہے، جو زبان کو کسی ایک طبقہ سے جوڑ کر دیکھتے ہیں ۔ 
15؍اپریل 1985و مرادپور مہوا ویشالی صوبہ بہار میں پیدا ہوئے پریم ناتھ کمار فلمی نغموں کے بہت شوقین تھے۔ محمد رفیع ،کشور کمار، محمد عزیز اور دیگر گلوکاروں کی آوازیں انہیں بے حد پسند تھیں اور اس سے بھی زیادہ انہیں ان الفاظ کو سننے میں مزہ آتا جو ان نغموں میں اس وقت استعمال کئے گئے ہیں،ظاہر ہے کہ اُس وقت فلمی گیت کاری پر اُردو کا غلبہ تھا۔ بس یہیں سے پریم ناتھ کو اردو سے عشق کا خمار طاری ہوگیا۔پھر کیا تھا، پریم ناتھ نے اپنے عشق میں کسی کو ہرگز آڑے آنے نہیں دیا۔ سکول میں اپنے اردو پڑھنے والے ساتھیوں سے اردو سیکھنے کی خواہش ظاہر کی تو انہوں نے مدد کی۔ اردو سے بڑھتے لگائو کی سبب جلدہی لکھنا پڑھنا اور بولنا بھی سیکھ گئے۔ اب چونکہ وہ اردو پڑھ لکھ سکتے تھے ،لہٰذا اردو سے ڈگریاں حاصل کرنے کی خواہش ہوئی تو کنہولی مدرسہ کے صدر معلم جناب جمیل اختر صاحب سے جاملے ،انکی مدد سے وسطانیہ میں داخلہ لیا اور ۲۰۰۱ میں وسطانیہ ،۲۰۰۳ میں فوقانیہ اور ۲۰۰۵ میں مولوی کا امتحان مدرسہ احمدیہ اکبر پور سے اول درجہ سے پاس کر لیا ۔ ۲۰۰۸ میں پٹنہ کالج سے اردو میں B.Aکا امتحان اول درجہ سے پاس کیا جبکہ سال ۲۰۱۰میں دربھنگہ ہاؤس سے M.Aاردو کیا اور پٹنہ یونیورسٹی میں تیسرا مقام حاصل کیا ۔ پریم ناتھ نے محض ۱۷ سال کی عمر سے ہی شاعری شروع کی تھی۔ والد بزرگوار معلم تھے اور اردو کے تئیں اپنے لاڈلے کا رجحان دیکھ کر متحیر تھے اور اپنے بیٹے سے کہا کرتے تھے کہ کیا رکھا ہے اردو میں، کیا ملے گا پڑھ کر، اس کا بھلا کوئی مستقبل ہے کیا۔ گاؤں والوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ یہ مسلمان ہوگیا۔۔۔۔شادی بھی مسلمان سے ہی کریگا ۔۔۔ اور نہ جانے کیا کیا ۔۔۔۔۔ پر پریم ناتھ پر ان سب باتوں کا بالکل اثر نہیں ہوا ۔ وہ سب کی سنتے رہے اور صرف اپنے من کی کرتے رہے ، کچھ عرصہ تک شفیق سلما نی صاحب سے اپنے اشعار کی اصلاح کراتے رہے۔
پریم ناتھ نے سال ۲۰۱۱ میں TET پاس کیا اور ۲۰۱۳ میں اردو کے اُستاد کے طور پر تقرری ہوئی۔ آج پریم ناتھ بسمل بہار کے چند بہتر شعراء میں سے ایک ہیں۔ انکی پہلی غزل ۹؍ جنوری ۲۰۰۶ کو فاروقی تنظیم پٹنہ میں چھپی تھی جبکہ آج ملک کے تقریبا تمام اخبارات میں انکی غزلیں دیکھی جاسکتی ہیں ۔
آج پریم ناتھ بسمل شاعری کی دنیا میں اپنے نام کا لوہا منوا چکے ہیں۔ ان کی شاعری کی زبان سادہ اور سلیس ہے اورشاعری میں آسان زبان استعمال کرنے کی وجہ سے لوگوں کے درمیان نہایت مقبول ہیں۔ پریم ناتھ کی شاعری موجودہ دور میں اردو ادب کو فروغ دینے میں میل کا پتھر ثابت ہورہی ہے۔بہار کی کئی نام ور شخصیات نے ان کی بہترین شاعری کااعتراف کیا ہے۔ وہ ایک بہترین اور کامیاب معلم ہی نہیں بلکہ ایک بہترین شاعر بھی ہیں ۔
+2ہائی سکول، ہنوارہ گڈا
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زون ڈوڈہ نےانڈر 19بوائز کبڈی ٹرافی جیت لی
سپورٹس
رام بن اور بانہال میں سڑک حادثات میں1ازجان ،5زخمی | ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
خطہ چناب
بھارت بدھا کی سرزمین ،وزیراعظم مودی بدھ وراثت اور اقدار کا تحفظ کر رہے ہیں | ترون چُگ کی دلائی لامہ سے ملاقات کہاہندوستان سچائی اور انصاف کے متلاشیوں کیلئے پناہ گاہ بننے کے اپنے قدیم وعدے پر قائم
جموں
ڈوڈہ ضلع میںالمناک سڑک حادثات||7 جاں بحق، 17زخمی لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کا اظہارِ رنج
صفحہ اول

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?