گاندربل// //اکہال کنگن سڑک جو نیلا،نجون،گھونسی محلہ سے ہوتے ہوئے پرنگ سے ملتی ہے کی ناگفتہ بہہ حالت سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اکہال سے لیکر پرنگ تک تین کلومیٹر کا راستہ جگہ جگہ خستہ حال اور ناکارہ ہوچکی ہے جس سے مقامی آبادی کو عبور و مرور میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔گھونسی محلہ میں محکمہ آر اینڈ بی مسجد کے قریب کلوٹ تعمیر کررہی ہے جس کی اونچائی اتنی زیادہ کردی گئی کہ اس پر گاڑیوں کو چلنے پھرنے میں دقت پیش آسکتی ہیں۔سالوں سے اکہال کنگن پرنگ سڑک کی مرمت نہیں کی گئی جس وجہ سے جگہ جگہ سڑک اکھڑ چکی ہے۔سڑک کے کنارے پر آبپاشی کی چھوٹی چھوٹی نہریں بھی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ان کا پانی سڑک پر ہوتے ہوئے رہائشی مکانات کے صحنوں میں جمع ہوجاتا ہے.گھونسی محلہ کے مقامی شہری شکیل احمد نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اکہال،نیلا،نجون اور گھونسی محلہ کی سڑک انتہائی ناقص اور خستہ ہوچکی ہے اعلی حکام سے اس بارے میں کئی مرتبہ فریاد بھی کی.جب کسی بیمار کو اس سڑک پر سفر کرنے کی نوبت آتی تو بڑی مشکل سے اسے ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے.اس بارے میں جب ڈپٹی کمشنر گاندربل طاریق حسین گنائی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ موسم میں بہتری آنے سے سڑکوں پر کام شروع کیا جائے گا۔