نیوز ڈیسک
جموں// اکھنور میں سیکورٹی فورسز نے 5 زنگ آلودہ گرینیڈ برآمد کئے جنہیں بعد میں ناکارہ بنایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز اکھنور جموں کے چرنگال علاقے میں تلاشی کارروائی کے دوران پانچ زنگ آلودہ گرینیڈ برآمد کئے۔انہوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکارڈ نے بعد میں ان گرینیڈوں کو ناکارہ بنایا۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔