جموں // لائن آف کنٹرول پر طویل سکوت کے بعد ہندوپاک افواج کے درمیان مختصر گولہ باری کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا ہے ۔ جمعہ کی شام اکھنور سیکٹر میں قائم اگلی چوکیوں پر تعینات ایک فوجی اہلکار پاکستانی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔ جمعہ کی شام فوجی اہلکار اُس وقت پاکستانی فوجیوں کی سنائپر فائرنگ کی زد میں آگیا جب وہ قصبہ اکھنور کے کھور علاقے میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے فوجی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ یاد رہے اس سے قبل 7جولائی کو بھی پاکستانی فوجیوں نے راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔