جموں //اکھنور سیکٹر میں بھارت و پاکستانی فو ج کے مابین جنگ بندی معا ہدے کی پھر خلاف ورزی ہوئی جس کے دوران ایک فو جی اہلکار زخمی ہوا۔اکھنور کے کیری سیکٹر میں پاکستا نی رینجرس کی جانب سے بغیر کسی اشتعال کے ہلکے اور بھاری اہتھیاروں سے گو لہ بھاری شروع کی گئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی ۔پاکستا نی رینجرس کی گو لہ باری سے فورسز کاایک اہلکار زخمی ہوا جس سے علاج کیلئے فو جی اسپتال منتقل کیاگیا۔