عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں کے اکھنور ضلع میں سڑک کے ایک حادثے میں پولیس ہیڈ کانسٹبل ہلاک ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نریندر سنگھ ساکنہ شانگرو ڈوڑہ اکھنور کے ٹانڈہ میں ایک حادثے میں زخمی ہواتھا۔حادثہ اس وقت رونما ہوا کہ جب وہ آرام سے چھٹی لیکر گھر سے واپس آرہے تھے۔ زخمی کانسٹیبل کو ابتدائی علاج کیلئے پہلے میڈیکل کالج جموں لے جایا گیا اور اس سے پہلے کہ اس کے زخموں کی شدت کی وجہ سے اسے ڈی ایم سی لدھیانہ ریفر کیا گیا۔تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل نریندر سنگھ اس وقت پولیس اسٹیشن سندربنی میں تعینات تھے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
Banihal