جموں//جموں کشمیرپولیس نے اکھنورمیں مبینہ طورپر صحافی کی مارپیٹ کے الزام میںایک کانسٹیبل کو معطل اورسپیشل پولیس افسر(ایس پی او) کو اٹیچ کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق دوپولیس اہلکاروں جن کی شناخت کانسٹیبل منجیت سنگھ اورایس پی او مونوکمار جوکہ ایس ڈی پی او اکھنورکے ساتھ تعینات ہیں نے نیوزچینل اورایک ہندی اخبارکے ساتھ منسلک صحافی رمن سموترہ کی مبینہ طورپرمارپیٹ کی جوکہ ایس ڈی پی اودفترمیں کسی ذاتی کام سے آیاتھا ۔ اس دوران دفترکے اندرہی پولیس اہلکاروں اوراس کے ساتھ ہاتھاپائی کرکے اس کی پٹائی کی ۔ اس سلسلے میں تحقیقات کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔بیوروچیف آج تک جموں اشونی کمار نے صحافی پر حملے اورمارپیٹ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ معاملہ آئی جی ، ڈی آئی اورایس ایس پی کے نوٹس میں لایاگیا ہے اوریقین دہانی کرائی گئی ہے کہ قصورواراہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔