جموں//اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشدنے کرگل سبھاگھر امپھلامیں خون کاعطیہ دینے والے افرادکی عزت افزائی کی غرض سے تقریب کااہتمام کیا۔اس دوران رکن قانون سازکونسل رمیش اروڑہ مہمان خصوصی جبکہ ڈائریکٹراے ایس ایل ٹٹوریلس اشوک گپتامہمان ذی وقار اور اے بی پی کے ریاستی صدر اشورشردکلیدی مقررتھے۔ اس موقعہ پر گذشتہ23 مارچ کومنعقدکئے گئے خون عطیہ کیمپ کے دوران خون کاعطیہ دینے والے 96 افرادکوانعامات سے نوازا گیا۔اس موقعہ پربولتے ہوئے اے بی وی پی صدر شردنے ملک کی ترقی میں تنظیم کی کاوشوں کاذکرکیا۔انہوں نے کہاکہ اے بی وی پی کامقصد نوجوانوں کی توانائی کوملک کی ترقی کیلئے کام میں لاناہے۔اس دوران رمیش اروڑہ نے اے بی وی پی کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے خون کاعطیہ دینے والوں کی بھی ستائش کی۔