سرینگر//کشمیر اکنامک الائنس نے شریک چیئرمین فاروق احمدڈار کے علیل فرزند کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔بیان کے مطابق کشمیر اکنامک الائنس کی میٹنگ میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاءنے فاروق احمد ڈار کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکے فرزند کی جراحی کے بعد جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔بیان میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طرف سے یوم پاکستان کے موقعہ پر دہلی میںکشمیر اکنامک الائنس کو مدعو کرنے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کہ اس سلسلے میں مشاورت کے بعد ہی تقریب میں شرکت کرنے کا فیصلہ لیا جائے گا۔