سوپور//اکنامک الائنس سوپور نے انتظامیہ کو حفاظتی پوشاک فراہم کئے تاکہ انہیں طبی عملہ اور مریضوں میں مفت تقسیم کیا جاسکے۔الائنس صدر حاجی محمد اشرف گنائی کی قیادت میں ایک وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور اور بلاک میڈیکل افسرسوپور کو 500 حفاظتی پوشاک فراہم کئے۔ وفد نے اس موقعہ پر ضلع بارہمولہ میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے انتظامیہ کی کوششوں کی سراہنا کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ وفد نے لفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان کی اس عالمی وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے سراہا۔ حاجی محمد اشرف گنائی نے اس موقع پر کہا کہ ضرورتمندوں کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ان مشکل حالات میںطبی عملہ کا خاص خیال رکھنا بھی لازمی ہے جوجان جوکھم میں ڈال کر دن رات کام کر رہے ہیں۔