سرینگر//گزشتہ سال اکتوبر میں نو گام چوک سرینگر میں ایک دلدوز حادثہ پیش آیا جس کے دوران ایک نا معلوم ٹپر نے مو ٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں تنویر حسین ڈار ولد محمد یو سف دار ساکنہ بالہامہ مو قعہ پر ہی لقمہ اجل ہوا تھااورٹپر ڈرائیور فرار ہوا تھا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی کہ وہ ہٹ اینڈ رن کیس میں ٹپر ڈرائیور کی تلاش میں پولیس کی مدد کریں ۔30اکتوبر 2017 کو نوگام چوک سرینگر میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک تیز رفتار ٹپر نے موٹر سائیکل سوار تنویر حسین ڈار ولد محمد یوسف ساکن بالہامہ کو کچل ڈالا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ اس سلسلے میں تھانہ پولیس نوگام میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ اگر کسی شخص کو وقوعہ سرزد کندہ یا ٹپر متذکرہ کے نسبت کوئی علمیت ہے تو برائے کرم تھانہ پولیس نوگام کو بزیل نمبرات 8494000138,9596770559 پر اطلاع کریں ۔اطلاع دہندہ کو معقول انعام سے نوازا جائے گا اور مذکورہ شخص کی شناخت مخفی رکھی جائے گی۔