سری نگر// شری رام سینا نامی شدت پسند ہندو تنظیم نے این سی لیڈر وسابق اسمبلی اسپیکرمحمداکبرلون کوکشمیرکاسب سے بڑا’آتنک وادی‘ قراردیتے ہوئے ان کے خلاف این آئی اے کے ذریعہ جانچ کا مطالبہ کیا ۔گروپ کے صدر راجیو مہاجن نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس میں کچھ لوگ پاکستان سے ملے ہوئے ہیں۔ راجیو مہاجن نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ70 برسوں میں پہلی بار کسی اسمبلی ممبر نے ایوان کے اندر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے۔ اکبر لون نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے اندر سب سے بڑا ’آتنک وادی ‘ہے۔ خیال رہے کہ محمد اکبر لون نے10 فروری کو بی جے پی اراکین کی پاکستان مخالف نعرے بازی کا جواب ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگاکر دیا تھا۔شری رام سینا کے ریاستی صدر نے اکبر لون کے خلاف این آئی اے کے ذریعہ جانچ کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ این آئی اے نے انجینئر رشید کو دہلی بلاکر ان سے پوچھ گچھ کی تھی، تب سے انجینئر رشید بالکل ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، وہ بھی پاکستان کی بولی بولتے تھے۔راجیو مہاجن نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس میں کچھ لوگ پاکستان سے ملے ہوئے ہیں، اسی وجہ سے جموں وکشمیر میں اب تک حالات ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔