جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر سب ڈویژن میں اڑی سے سڑہوتی علاقہ میں جانے والی رابطہ سڑک انتہائی خستہ حال ہو کر کھڈوں میں تبدیل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں اور ڈرائیوروں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔علاقہ کے لوگوں نے مَحکمہ تعمیرات عامہ کے اعلیٰ آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سڑک پر گاڑیاں کے بجائے اور مال مویشیوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔لوگوں کا کہنا تھا کہ کئی سال گزر گئے سڑک کو دوبارا تعمیر نہیں کیا گیا اور نہ ہی سڑک کے کنارے پر نالیاں نکالی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی سڑک کے درمیان سے بہتا ہے جس کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ خراب سڑک کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک کو درست کرنے اور قابل آمد ورفت بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیں ۔