Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

اڑھائی سال کا عرصہ گذر گیا،نئے انتظامی یونٹوں کا حال ہی برا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 5, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر// نئے انتظامی یونٹوں کے قیام کو دو برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اکثر تحصیل ،سی ڈی بلاک اور سب ڈویژن عملے اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔نئے یونٹوں کے قیام کے دوران سرکار نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کے قیام سے لوگوں کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہوں گے تاہم کئی جگہوں پر انتظامی یونٹ صرف فائلوں تک ہی محدود ہیں ۔معلوم رہے کہ نئے انتظامی یونٹوں کی تشکیل کا فیصلہ لیتے وقت اُس وقت کی نیشنل اور کانگریس جماعتوں نے کہا تھا کہ نئے یونٹوں پر خرچ کرنے کیلئے 1510کروڑ روپے کی بھاری رقوم درکار ہے جبکہ نئے یونٹوں کو چلانے کیلئے 358گزیٹیڈ کیڈر افسران سمیت 10,521 ملازمین کی تعیناتی کیلئے اقدامات کرنیکی ضرورت ہے۔جس میں 143.52کروڑ روپے 46سب ڈویژنوں، 507.60کروڑ35 تحاصیل، 500.91کروڑ روپے 177سی ڈی بلاک اور 358.19کروڑ روپے 301 نیابتوں کیلئے درکار ہونگے۔ لیکن وادی میں اکثر یونٹ ابھی بھی بغیر عملے اور بنیادی سہولیات ہیں ۔ جولائی 2014کو اُس وقت کی ریاستی سرکار نے 659نئے انتظامی یونٹوں کا قیام عمل میں لایا اور یہ فیصلہ اسمبلی انتخابات کے دوران ہی لیا گیا تھا ۔اس ضمن میں گنائی کمیٹی کی سفارشات پرعمل در آمد کر کے 46سب ڈویژن، 135تحاصیل، 177سی ڈی بلاک اور 301نیابتیں بنائی گئیں۔اگرچہ کئی ایک سب ڈویژنوں میں عملے کی کمی کو پورا کیا گیا  ہے تاہم اکثر علاقوں میں نہ ہی عملہ کہیں موجود ہے اور نہ ہی بنیادی سہولیات کہیں دستیاب ہیں ۔ضلع گاندربل میں نئی نیابت کا قیام گنڈ اے اور سالورہ اے میں بھی عمل میں لایا گیا جبکہ واگورہ گاندربل کو تحصیل کا درجہ دیا گیا ،تاہم یہ سب کرائے کے ایک یا دو کمروں میں ہی کام کر رہے ہیں اور وہاں عملے کی کمی کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کی کمی بھی ایک سنگین مسئلہ بنی ہوئی ہے ۔ اسی طرح صفا پورہ میں نیابت کا کام پنچایت گھروں میں چل رہا ہے۔گنڈ کی صورتحال بھی ایسی ہی ہے ۔اسی طرح اننت ناگ کے نوگام شاہ آباد کو نیابت کا درجہ تو دیا گیا لیکن وہاں ابھی تک نائب تحصیلدار ہی تعینات نہیں ہے۔ہاکورہ میں دی گئی نئی نیابت کیلئے بھی ابھی تک نائب تحصیلداد نہیں ،یہی نہیں بلکہ سرحدی اور دور دراز علاقوں کا تو حال ہی برا ہے۔ سرحدی قصبہ کیرن کو اگرچہ گنائی کمیٹی نے تحصیل کا درجہ دیا ہے لیکن وہاں کے لوگوں کے مطابق یہ تحصیل برائے نام ہے۔ آج بھی وہاں کے لوگوں کو معمولی کام کے حوالے سے کپوارہ یا پھر کرالپورہ آنا پڑتا ہے مقامی لوگوں نے بتایا کہ کیرن تحصیل تو کاغذات میں ہے لیکن وہاں بلاک سطح کے کام تک نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ ایک تحصیل میں جو ملازم یا افسر ہونے چاہئے تھے وہ یہاں نہیںہیں۔سرحدی تحصیل کرناہ کا حال تو اس سے بھی برا ہے۔ وہاں پر بھی ٹاڈ علاقے کو نیابت کا درجہ دیا گیا ،لیکن وہاں نائب تحصیلدارکے بیٹھنے کیلئے بھی جگہ نہیں ہے۔بڈگام ضلع میں بیروہ اور چاڈورہ کو سب ڈویژن، ناربل، بی کے پورہ اور ماگام کو تحصیل دینے کے علاوہ دس علاقوں کو نیابت کا درجہ دیا گیا تھا تاہم یہاں پر بھی اکثر جگہوں پر نہ ہی بنیادی سہولیات ہیں اور نہ ہی عملہ، جبکہ اکثر دفاتر کرائے کے کمروں میں چل رہے ہیں ۔ضلع کپوارہ میں لولاب اور سوگام  کو سب ڈویژن کا درجہ دیا گیا جبکہ ترہگام ، کیرن ، لنگیٹ ، لالپورہ ،زچلڈارہ ، ڈانگرپورہ ،درگمولہ ،کرالہ پورہ ،لولاب ،سوگام ،مژھل ،رامحال ،قاضی آباد ،کرالہ گنڈکو تحصیل کا درجہ دیا گیا ۔اسی طرح ضلع میں 15نیابتیں بھی بنائی گئیں ۔لیکن کہیں پر بھی بنیادی سہلولیات میسر نبہیں ہیں۔معلوم رہے کہ نئے انتظامیہ یونٹوں کے قیام کے بعد ریاست کے کئی علاقوں میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اُن کے علاقوں کو بھی اس زمرے میں لانے کی مانگ کی جس کے بعد سرکار نے ایک اور کمیٹی بنائی اور اُس نے نئے انتظامیہ یونٹ کیلئے ایک اور لسٹ تیار کی۔ مال وباز آباد کاری کے وزیرعبدالرحمان ویری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پہلی کمیٹی جو بنائی گئی تھی اُس کے تحت جو انتظامی یونٹ دئے گئے ان میں عملہ کام کر رہا ہے تاہم بعد میں نئے انتظامیہ یونٹوںکا جو قیام عمل میں لایا گیا اُس میں کہیں کہیں عملے کی کمی ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھدرواہ میں تین روزہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر
سپورٹس
ڈوڈہ میں انڈر 14 اور انڈر 17 انٹر زونل سطح کا ٹورنامنٹ منعقد
سپورٹس
ڈوڈہ میںیوگا، ہینڈ بال، باسکٹ بال اور بیڈمنٹن مقابلے شروع
سپورٹس
تحصیل بنی کے دور دراز علاقوں میں ناقص موبائل نیٹ ورک سے صارفین پریشان | ڈیجیٹل بحران سے صحت، تعلیم اور کاروبار پر براہ راست اثر نیٹ ورک کی تلاش میں لوگ پہاڑوں پر جانے پر مجبور ، عوام نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

۔13جولائی کوپائین شہر میں عارضی بندشیں | سرکار کے ہاتھوں سرکار بند | سیاسی رہنمائوں کی گھروں میں نظر بندی غیر جمہوری اقدام: وزیراعلیٰ

July 13, 2025
صفحہ اول

ملی ٹینسی کے دبائے گئے43کیسوں کی تحقیقات شروع | جج نیل کانٹھ گنجو اور وندہامہ قتل عام سمیت کشمیری پنڈتوں کے23معاملات دوبارہ کھولے جائیں گے: ایل جی

July 13, 2025
صفحہ اول

کولگام میں17یاتر ی زخمی | 3گاڑیاں آپس میں ٹکر ا گئیں

July 13, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

عمر عبداللہ کا الزام: شہداء کی قبروں پر جانے سے روک کر حکومت نے جمہوریت کا گلا گھونٹا

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?