عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بڈگام میں بجلی کا کرنٹ لگنے کے واقعے نے دس دن بعد دوسری جان لے لی ۔ 22سالہ ادفر امتیاز نے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ادفر امتیاز ولد امتیاز احمد میر اپنے دوست ذیشان احمد نائک کے ساتھ اس وقت شدید زخمی ہوا جب دونوں کو دس روز قبل ایچھ گام میں ایک چشمے میں نہاتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگا۔ ذیشان ولد غلام رسول نائیک موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ ادفر کو تشویشناک حالت میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔تقریباً دس دن تک علاج کے باوجود ڈاکٹر اسے بچا نہیں سکے۔ بعد ازاں ان کی لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی جس کے بعد ا سکو آبائی علاقے میںسپرد خاک کیا گیا ۔ ادفر کے موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں ایک بار پھر غم و اندر کی لہر دو رگئی اور ہر آنکھ نم تھی ۔